1000301712

پشاور ہائی کورٹ نے سہیل آفریدی اور بابر سلیم سواتی کی بازیابی کا کیس چیف جسٹس کے سامنے رکھنے کا حکم دے کر سماعت کے لیے لارجر بینچ قائم کرنے کی تجویز دے دی۔

جسٹس ارشد علی نے ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ آپ کو 10 دن ملے لیکن عدالت کے حکم پر جواب جمع نہیں کیا۔ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ ہمیں آج ہی رپورٹ ملی ہے، 3 دن چاہئیں، پولیس، قانون نافذ کرنے والی ایجنسی اور ڈی سیز سے بھی رپورٹ طلب کی ہے، اس سے قبل بھی سیکڑوں 3 ایم پی او کیسز ایسے جمع ہوئے جن میں ہم سے نہیں پوچھاگیا. جسٹس ارشد علی نے کہا کہ آپ کا یہ رویہ رہا تو ہم اس کو لارجر بینچ کے پاس بھیجیں گے۔جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے کہا ہے کہ میری بھی استدعا ہے، اس کے لیے لارجر بینچ بننا چاہیے گیا

متعلقہ ٹیگز:#Crime