1000301164

امریکی فوج کے برطرف لیفٹیننٹ جنرل بریٹ سلویا نے ایران اور یوکرین سے متعلق امریکی پالیسیوں کی خفیہ معلومات 2 صحافیوں کو افشا کرنے کا اعتراف کر لیا۔

امریکی ویب سائٹ ایکسیوس کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگون کی اندرونی تحقیقات کے دوران بریٹ سلویا نے ویڈیو بیان میں خفیہ معلومات لیک کرنے کا اعتراف کیا۔ بتایا گیا ہے کہ وہ اس سے قبل 4 بار جھوٹ پکڑنے والے ٹیسٹ میں ناکام ہوئے تھے، بعد ازاں امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے 3 ستارہ جنرل کو عہدے سے برطرف کر دیاتحقیقاتی حکام کے مطابق بریٹ سلویا جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے ڈائریکٹوریٹ برائے حکمتِ عملی، منصوبہ بندی اور پالیسی میں خدمات انجام دے چکے تھے اور انہوں نے میڈیا کو غیر مجاز طور پر خفیہ معلومات فراہم کیں۔ایکسیوس کے مطابق معلومات افشا کرنے کا سلسلہ جون 2025ء سے شروع ہوا، جس میں سگنل ایپ کے ذریعے خفیہ پیغامات بھیجنے کے علاوہ ریاست ورجینیا کے شہر آرلنگٹن کے ایک ڈائنر میں صحافی سے ملاقات بھی شامل تھی۔تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ بریٹ سلویا نے ایک خفیہ دستاویز کے ہاتھ سے لکھے گئے نوٹس بھی استعمال کیے، جن کے ذریعے یوکرین کو امریکی فوجی امداد سے متعلق تفصیلات صحافیوں تک پہنچائی گئیں۔پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل نے جمعرات کو بتایا تھا کہ معاملہ ممکنہ قانونی کارروائی کے لیے محکمۂ انصاف کو بھجوا دیا شان پارنیل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ خفیہ معلومات کسی کی ذاتی ملکیت نہیں ہوتیں اور انہیں ذاتی، سیاسی یا پیشہ ورانہ فائدے کے لیے افشا کرنا ان افراد کے اعتماد سے غداری ہے جنہیں ان معلومات کی حفاظت کی ذمے داری سونپی گئی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ خفیہ معلومات افشا کرنے والوں کو تلاش کرنے کا وعدہ محض بیان نہیں تھا، پینٹاگون نے انہیں تلاش کرنے کا عزم کیا تھا اور وہ اس پر قائم ہےگیا ہے تھا

متعلقہ ٹیگز:#World