امریکی مڈٹرم انتخابی نتائج کے بعد عالمی مالیاتی منڈیوں میں مندی کا رجحان دیکھا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کی 500 بڑی کمپنیوں کا ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 1 فیصد گر گیا جبکہ بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر مشتمل نیسڈیک 100 انڈیکس میں 1.83 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ امریکا کی 30 بڑی کمپنیوں کا ڈاؤ جونز انڈیکس بھی 0.67 فیصد نیچے آ گیا جبکہ امریکی ڈالر دیگر بڑی عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں کمزور ہو گیا. دوسری جانب ایشیاء پیسیفک کے مشترکہ اسٹاک مارکیٹ انڈیکس میں بھی 1 فیصد کمی دیکھی گئی۔ سرمایہ کاروں نے خطرات سے بچنے کے لیے محفوظ سرمایہ کاری کا رخ کیا جس کے باعث امریکی حکومتی بانڈز کی طلب میں اضافہ ہوا۔ امریکی میڈیا کے مطابق 10 سالہ امریکی حکومتی بانڈ پر منافع کم ہو کر 4.89 فیصد رہ گیا