اسلام آباد میں کم پیمائش اور فیول میں ردوبدل کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں جاری ہیں۔ مشکوک الیکٹرانک ڈیوائسز ملنے پر چار پیٹرول پمپس کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے، جبکہ چاروں کے این او سیز منسوخ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر بھر میں مجموعی طور پر 43 پیٹرول پمپس کی انسپکشن کی گئی، جس کے دوران 14 پیٹرول پمپس کی 42 نوزلز میں ردوبدل کی تصدیق ہوئی، جنہیں موقع پر ہی سیل کردیا گیا۔انتظامیہ کے مطابق 29 پیٹرول پمپس پر فیول کی پیمائش مقررہ معیار کے مطابق درست پائی گئی۔ شہریوں کو مقررہ مقدار سے کم پیٹرول فراہم کرنے والے پمپس کے مالکان کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ کم پیمائش کرنے والے پیٹرول پمپس سیل کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں