1000002940

اسرائیل کے پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی اندازوں کے مطابق عرب جماعتوں کو 120 رکنی پارلیمان میں ریکارڈ 18 نشستیں ملنے کا امکان ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ فلسطینی شہریوں میں ووٹنگ کی شرح تقریباً 80 فیصد رہی جبکہ اسرائیل میں مجموعی شرحِ ووٹنگ 77.7 فیصد ریکارڈ کی گئی جو 1999ء کے بعد بلند ترین سطح ہے۔

عرب اکثریتی علاقوں میں ووٹنگ کے بعد جشن منایا گیا اور آتش بازی بھی کی ابتدائی اندازوں کے مطابق وزیرِاعظم نیتن یاہو کے اتحاد اور حزبِ اختلاف کے اتحاد کو 51، 51 نشستیں ملنے کا امکان ہے جبکہ اسرائیلی ٹی وی کے ایک تازہ تجزیے میں نیتن یاہو کے حامی اتحاد کی 3 نشستوں کی برتری دکھائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نیتن یاہو کو ایک بار پھر حکومت بنانے کے لیے 61 نشستیں درکار ہیں۔

اسرائیلی عرب سیاسی جماعت یونائیٹڈ عرب لسٹ (رام) کے سربراہ منصور عباس نے امید ظاہر کی ہے کہ حتمی نتائج سے نیتن یاہو مخالف اتحاد کو اکثریت حاصل ہو سکتی ہے۔

سابق اسرائیلی سفیر ایلون پنکاس کے مطابق عرب جماعتوں کو نظر انداز کر کے حکومت بنانا مشکل ہو گا۔

دوسری جانب نیتن یاہو نے عرب شہریوں کی بڑھتی ہوئی ووٹنگ پر تشویش ظاہر کی ہے جس پر عرب سیاست دانوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور خبر رساں ادارے کے مطابق حتمی نتائج آنے میں کئی دن لادھر امریکی اخبار کے دعوے کے مطابق امریکا وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر مختصر مگر شدید حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جبکہ خلیجی ممالک کو ممکنہ کارروائیوں کے لیے تیار رہنے کا انتباہ دیا گیا ہے۔

اخبار کے مطابق سفارتی اور عسکری ذرائع کے درمیان رابطوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا اور اسرائیل ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائیاں شروع کرنے کی تیاری کر رہے ہیں

متعلقہ ٹیگز:#World