1000301721

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )پاکستان پولیس سروس گروپ کے 18تا 22 گریڈ کے 19افسران سال 2027میں 60سال عمر پوری ہونے پر ریٹائر ہو جائیں گے جن میں 22 گریڈ کا ایک افسر ، 21 کے 4 افسران ، 20 کے 4 افسران ، 19کا ایک اور 18کے 9 افسران شامل ہیں۔ ان افسران میں گریڈ 22 کے افسر اور وفاقی سروس ٹربیونل کراچی کے رکن عبد الخالق شیخ 18 مارچ ریٹائرڈ ہونگے ، گریڈ 21 کے افسر اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں بطور او ایس ڈی تعینات رفعت مختار 10 فروری جبکہ خیبر پختونخوا میں سرکاری خدمات انجام دینے والے گریڈ 21 کے افسر محمد علی خان 11 مارچ کو ریٹائرڈ ہوں گے ، حکومت سندھ کے ماتحت کام کرنے والے مظفر علی شیخ 7 اپریل کو، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی طارق عباس قریشی 21 جون ریٹائرڈ ہو جائیں گے ، گریڈ 20 کے افسر بلوچستان میں تعینات کیپٹن (ریٹائرڈ)عبد السعید نوید 4 جنوری کو ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی کیپٹن (ریٹائرڈ)اسامہ ممتاز راجہ 22 جنوری کو جبکہ بلوچستان حکومت کے ماتحت فرائض انجام دینے والے سہیل احمد شیخ 17 فروری، آغا طاہر الدین 14 اپریل کو ریٹائرڈ ہوں گے ، گریڈ 18 اور 19 کے افسران میں حکومت پنجاب کے ماتحت کام کرنے والے عبد الفاروق یکم جنوری، گلگت بلتستان میں تعینات عبد القیوم خان 4 جنوری، پنجاب کے انور سعید طاہر 22 فروری ، آفتاب احمد 22 مارچ، پنجاب ہی میں بطور ایکٹنگ چارج گریڈ 19 کے خرم شہزاد 27 مارچ، انجم کمال بیگ 3 اپریل، سید محمد عباس 9 اپریل، خیبر پختونخوا کے محمد علیم جان 10 اپریل، منصور قمر 7 جون اور ناصر محمود 9 جون کو 65 سال عمر پوری ہونے پر ریٹائر ہو جائیں گے ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان تمام افسران کی ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری کر دئیے ہیں ۔

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan