1000302036

چونیاں میں زہریلی کھیر کھانے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

پولیس کے مطابق محمود خانیکے میں گھر میں کھیر بنائی گئی جس میں چھپکلی گر گئی، زہریلی کھیر کھانے سے پانچوں کی حالت خراب ہوئی، جو اسپتال میں دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق ورثا نے بتایا کہ کھیر میں چھپکلی گری تو قاسم نے تھوڑی سی کھیر کے ساتھ چھپکلی باہر نکال دی۔ باقی کی کھیر کھانے سے پانچوں کی حالت بگڑ گئی تھی۔ پولیس کے مطابق تحقیقات جاری ہے، فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے۔ زہریلی کھیر کھانے کا واقعہ چند روز قبل پیش آیا تھا

متعلقہ ٹیگز:#Crime