1000003547

پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں آج ملتان پہلے نمبر پر ہے جبکہ لاہور دنیا کے بڑے آلودہ شہروں میں سرِفہرست ہے۔

عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس پر پارٹیکولیٹ میٹرز 447 اور ملتان میں 490 ریکارڈ ہوئے۔ فیصل آباد میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 461، رحیم یار خان میں 457 ریکارڈ کی گئی. دوسری جانب دھند کے باعث موٹر وے ایم 3 فیض پور سے جڑانوالہ تک بند کر دی گئی۔ موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری دھند میں محفوظ سفر کے لیے صبح 10 سے شام 6 بجے تک کے اوقات کو ترجیح دیں۔

متعلقہ ٹیگز:#Weather