1000302032

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 9 ہزار 600 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی۔

24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 8 ہزار 230 روپے اضافے سے 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے جبکہ 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 7 ہزار 544 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 42 ہزار 375 روپے ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 96 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 131 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت 100 روپے اضافے سے 5 ہزار 763 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 85 روپے بڑھ کر 4 ہزار 940 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت ایک ڈالر اضافے سے 52 ڈالر 85 سینٹ فی اونس ہوگئی۔ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی سونے کی قیمتوں کا تعین انٹربینک ایکسچینج ریٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan