پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ کا کہنا ہے کہ بطور کوچ انٹرنیشنل سیریز سے ہٹ کر کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینا اچھا تجربہ ہے۔
پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے شان ٹیٹ نے کہا کہ پریکٹس میچ میں کئی نئے کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کا موقع ملا، تمام فاسٹ بولرز نے بہترین اسپیلز کروائے۔شان ٹیٹ کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز کے لیے سری لنکا کے پاس اچھے بلے باز موجود ہیں، تاہم انہیں پاکستان کی بولنگ لائن اپ پر مکمل اعتماد ہے۔
متعلقہ ٹیگز:#Sports