ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کے سیکرٹری محسن رضائی نے کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے حکام کا دورہ امریکی دھمکیوں کے بے اثر ہونے کا ثبوت ہے۔
ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کے سیکرٹری محسن رضائی نے بیان میں کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب مسائل کا حل باہمی تعاون میں دیکھتے ہیں، خطے میں سلامتی کا قیام علاقائی ممالک کے باہمی تعاون سے ممکن ہے۔
محسن رضائی نے کہا کہ علاقائی ممالک کے درمیان تعاون کا عمل بہت پہلے شروع ہوجانا چاہئے تھا، مغربی ایشیا میں امن و استحکام کی ذمہ داری علاقائی ممالک کے ہاتھ میں ہونی چاہئے۔
متعلقہ ٹیگز:#World