اسرائیل میں نئی حکومت کی تشکیل کیلئے سیاسی جوڑ توڑ جاری ہے۔ وزیراعظم نیتن یاہو کو بڑا سیاسی دھچکا لگ گیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اپوزیشن رہنما گادی آئزنکوٹ کو حکومت سازی کیلئے واضح برتری حاصل ہوگئی۔ صدر اسحاق ہرزوگ سے مشاورت کے دوران 67 ارکان پارلیمنٹ نے آئزنکوٹ کو حکومت بنانے کا پہلا موقع دینے کی سفارش کی۔ جبکہ نیتن یاہو کے حق میں صرف 46 ارکان نے سفارش کی۔ عرب جماعتوں کے اتحاد جوائنٹ لسٹ نے بھی آئزنکوٹ کی حمایت کا اعلان کردیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق صدر ہرزوگ کی جانب سے گادی آئزنکوٹ کو نئی حکومت تشکیل دینے کا موقع دیے جانے کا امکان ہے۔