1000302019

برطانوی آنجہانی شہزادی آف ویلز، لیڈی ڈیانا اور موجودہ بادشاہ اور اس وقت کے شہزادے چارلس کی ازدواجی زندگی میں اختلافات کی جھلک ان کی بعض تصاویر اور الگ الگ مصروفیات سے نمایاں ہوتی ہے۔

دی نیوز انٹرنیشل کے مطابق شاہی جوڑے نے 1992ء میں علیحدگی کا اعلان کیا تھا تاہم اس سے قبل ہی دونوں نے ایک دوسرے سے الگ وقت گزارنا شروع کر دیا تھا۔شاہی خاندان کے سابق فوٹوگرافر آرتھر ایڈورڈز نے اپنی نئی سوانح عمری میں انکشاف کیا ہے کہ مجھے ڈیانا اور چارلس کے درمیان بڑھتے ہوئے فاصلے پر تشویش نہیں تھی. انہوں نے اس دور کا ایک واقعہ بیان کیا ہے جب انہیں ڈیانا اور چارلس کے درمیان بڑھتے فاصلے کا علم ہوا تھا اور انہوں نے میڈریڈ میں ایک تقریب کے دوران شہزادی ڈیانا سے زیرِ گردش افواہوں سے متعلق سوال کیا تھا۔آرتھر ایڈورڈز کے مطابق میں نے لیڈی ڈیانا سے پوچھا تھا کہ وہ اور چارلس الگ الگ زندگی کیوں گزار رہے ہیں؟اس پر شہزادی ڈیانا نے مسکراتے ہوئے طنزیہ جواب دیا تھا کہ اگر میں اور چارلس ہر تقریب میں اکٹھے جائیں گے تو زیادہ تقریبات میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔آرتھر ایڈورڈز کے مطابق ڈیانا کا کہنا تھا کہ اسی لیے دونوں نے زیادہ سے زیادہ تقریبات میں الگ الگ شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ کم وقت میں متعدد مقامات پر جا سکیں اور دگنے لوگوں سے ملاقات کر سکیں۔آرتھر ایڈورڈز کا کہنا ہے کہ شاہی خاندان کی تصاویر لیتے ہوئے میری کوشش ہوتی تھی کہ ایسی تصویر سامنے آئے جو بغیر کسی وضاحت کے پوری کہانی بیان کر دے

متعلقہ ٹیگز:#World