دفتر خارجہ نے چند روز قبل لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) لانے والے جہاز پر خلیج فارس میں حملہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق خلیج فارس کے بین الاقوامی پانیوں میں کچھ دن قبل ایل این جی لانے والے جہاز پر حملہ ہوا تھا۔. ترجمان کے مطابق بحری جہاز کراچی کی جانب آرہا تھا، حملے کے نتیجے میں جہاز میں معمولی آگ لگی تھی تاہم پاکستانی عملے سمیت تمام 25 افراد محفوظ رہے تھے۔ حملے کے بعد ایل این جی بردار جہاز بحفاظت قطر واپس پہنچ گیا، واقعے کی مزید تفصیلات جاننے کے لیے متعلقہ پاکستانی حکام فریقین سے رابطے میں ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق خطے کے موجودہ بحرانوں کی بڑی وجہ اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم ہیں