1000302501

بھارتی ریاست کرناٹک میں دریائے کمارادھارا میں خودکشی کی کوشش کرنے والی خاتون پر مگرمچھ نے حملہ کر دیا تاہم پولیس اور مقامی افراد نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بچا لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ بدھ کی رات دریا کمارادھارا کے پل کے قریب پیش آیا جہاں ذاتی مسائل سے پریشان خاتون نے دریا میں چھلانگ لگا دی۔دریا میں موجود مگرمچھ نے خاتون کو کاٹ لیا جس سے اسے معمولی زخم آئے، خاتون کی چیخ و پکار سن کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی. پولیس اہلکاروں نے مقامی افراد کی مدد سے خاتون کو دریا سے باحفاظت باہر نکال لیا اور ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے خاتون کے اہلِ خانہ سے رابطہ کر کے مشاورت اور کونسلنگ کے بعد خاتون کو اہلِ خانہ کے حوالے کر دیا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ واقعے کا کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا اور نہ ہی اہلِ خانہ کی درخواست پر خاتون کی شناخت ظاہر کی گئی ہے

متعلقہ ٹیگز:#World