1000002969

بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں ہائیڈرو پاور ڈیم کی تعمیر کے خلاف پُرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے، جس کے بعد فوج تعینات کر دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تبت کی سرحد سے متصل اروناچل پردیش کی وادی سیانگ میں گزشتہ ہفتے احتجاج پُرتشدد شکل اختیار کر گیا تھا، جس کے نتیجے میں پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں اور کم از کم 21 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کا وادی سیانگ میں 11 ہزار 200 میگاواٹ کا ’سیانگ اپر ملٹی پرپز پروجیکٹ‘ ڈیم کی تعمیر کا منصوبہرپورٹس کے مطابق ہماچل پردیش کے علاقے سیانگ میں مجوزہ ڈیم منصوبے کے خلاف 2 سال سے مظاہرے جاری ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی آبادی نے مجوزہ ہائیڈرو پاور منصوبہ منسوخ کیے جانے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر رکھا ہے، خدشہ ہے کہ اس ڈیم کی تعمیر سے 27 دیہات مکمل ڈوب جائیں گے، جبکہ مزید 40 سے 50 دیہات متاثر ہوں گے۔ ہے۔

متعلقہ ٹیگز:#World