برطانیہ کی 4 جوہری آبدوزوں میں سے 3 کے سمندر میں موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سمندر میں موجود 3 میں سے کم از کم ایک آبدوز جوہری وار ہیڈز سے لیس ہے اور معمول کی گشت پر مامور ہے، تاہم بیک وقت 3 آبدوزوں کی تعیناتی کی وجوہات واضح نہیں ہو سکیں۔
اس حوالے سے دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ دوسری وینگارڈ کلاس آبدوز ممکنہ طور پر گشت کی ذمے داری سنبھالنے کے لیے تیاری کر رہی ہے، جبکہ تیسری آبدوز سمندری آزمائشوں میں مصروف ہو سکترپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ برطانوی آبدوزوں کے بیڑے کے بڑے حصّے کی بیک وقت تعیناتی سے ان کی آپریشنل دستیابی میں بہتری کے اشارے ملتے ہیں۔
واضح رہے کہ رائل نیوی کی آبدوزوں کی سروس کو گزشتہ چند برسوں کے دوران دستیابی کے حوالے سے مشکلات کا سامنا رہا ہے۔
دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق آبدوزوں کی یہ غیر معمولی تعیناتی برطانیہ کے مخالف ممالک اور نیٹو اتحادیوں کی توجہ حاصل کر سکتی ہے تاہم اس تعیناتی کے پیچھے اصل حکمت عملی کے بارے میں تاحال کوئی واضح تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ی ہے