
امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے سینئر رکن بریڈ شرمین سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔ امریکی کانگریس کے سینئر رکن بریڈ شرمین کا کہنا ہےکہ وہ اس حوالے سے جلد ویڈیو بیان جاری کریں گے۔واضح رہے کہ عمران خان سے گفتگو سے قبل پاکستانی امریکی ڈیموکریٹ ڈاکٹر آصف محمود نے بریڈ شرمین سے ملاقات کی تھی جس کے بعد بریڈ شرمین اور عمران خان کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے۔ ڈاکٹر آصف نے چند روز قبل پاکستان میں سیاسی صورتحال پر عمران خان اور پی ٹی آئی کی حمایت میں بیان بھی جاری کیا تھا