رکن اسمبلی یار محمد رندکے بیٹےکے قافلے کے قریب دھماکہ،2محافظ جاں بحق

Share

بلوچستان کے ضلع بولان میں ممبر صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند کے بیٹے سردار خان رند کے قافلے کے قریب دھماکے میں 2 محافظ جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔لیویز حکام کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند کے بیٹے سردار خان رند شوارن سے ڈھاڈر آرہے تھے کہ ڈھاڈر اور سنی کے درمیانی علاقے نوشمان کے قریب سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا ہوادھماکے میں میر سردار خان رند محفوظ رہے جب کہ سردار خان رند کے 2 محافظ محمد عمر اور محمد حسن جاں بحق جب کہ محمد رمضان زخمی ہوگیا، میتیں اور زخمی شخص کو سول اسپتال ڈھاڈر منتقل کردیا گیا ہے، دوسری جانب واقعےکی اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر بولان سمیع اللہ آغا اور دیگر حکام موقع پر پہنچ گئے اور علاقےکو گھیرے میں لےلیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے سردار خان رند کے قافلے پر بم دھماکے کی مذمت

کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar