
اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات فروشی کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں ، مختلف شہروں سے منشیات سمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کرلیے ۔ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب کارروائی میں خاتون سمگلر سمیت 2ملزمان سے ساڑھے تین کلو گرام سے زائد افیون برآمد کرلی ۔اے این ایف حکام نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرملزم کے پیٹ سےہیروئن بھرے 45 اور ایک کیفین بھرا کیپسول برآمد کرلیا ۔ایک اور کارروائی میں کراچی کے رہائشی مُلزم سے 75 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں ۔ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔