پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور اشتہاری قرار

Share

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں راجا خرم نواز عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت کے طلب کرنے پر علی امین گنڈا پور پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے انہیں مسلسل غیر حاضری رہنے پر اشتہاری قرار دینے کے لیے کارروائی شروع کردی جس کے لیے عدالت نے ملزم علی امین کا اشتہار جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کی ضمانت کی درخواست بھی خارج کردی۔عدالت نے علی نواز اعوان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 12 اپریل تک ملتوی کردی۔

Check Also

طالبہ کو دوستوں نے نشہ آور چیز کھلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Share بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک 19 سالہ طالبہ کو اس کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *