
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت کو تقرریوں اور تبادلوں کی اجازت دے دی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے مراسلے کے مطابق چیف سیکرٹری سیکرٹریٹ کے گریڈ 19 تک کے افسروں کے تبادلوں کے مجاز ہوں گے۔مراسلے کے مطابق گریڈ 20 یا گریڈ 18 کے انتظامی افسران کے تبادلوں کی اجازت الیکشن کمیشن سے لینا ہو گی۔