پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں

Share

، پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کراچی سے قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلی اور خواتین کی مخصوص نشستوں پر الیکشن میں حصہ لینے کے خواہش مند امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔پارٹی ٹکٹ کے خواہش مند امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس ضمن میں 13 مارچ سے انصاف ہاؤس سے رابطہ کر کے فارم وصول کر سکتے ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ فارم تمام متعلقہ دستاویزات کے ساتھ 31 مارچ کو الیکشن سیل میں جمع کرائے جا سکتے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی پارلیمانی بورڈ موصول ہونے والی درخواستوں میں سے حتمی منظوری کے بعد امیدواران کے ناموں کی فہرست جاری کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar