پولیس اور حساس ادارے کی کارروائی، کالعدم بی ایل ایف کے 2 دہشتگرد گرفتار

Share

وفاقی حساس ادارے اور پولیس نے لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن فورس (بی ایل ایف) کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق دونوں دہشتگردوں کا تعلق بلوچستان لبریشن فورس ڈاکٹر اللہ نذر گروپ سے ہے جن کی شناخت ولید عرف ولڑ اور شعیب عرف ببلو کے نام سے ہوئی۔ دہشتگردوں کے قبضے سے دو دوستی بم بھی برآمد کیے گئے ہیں، دہشتگرد شہر میں بدامنی پھیلانا چاہتے تھے، ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar