عمران خان کی گرفتاری کے لیے کوئٹہ پولیس لاہور پہنچ گئی

Share

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے ناقابل ضمانت وارنٹ لے کر کوئٹہ پولیس کی ٹیم لاہور پہنچ گئی۔پولیس ٹیم میں ایس پی ندیم ، ڈی ایس پی عبدالستار، سب انسپکٹر اور دیگر 2 اہلکار شامل ہیں، عمران خان کی گرفتاری کے لیے لاہور پولیس کوئٹہ پولیس کی معاونت کرے گی۔گرفتاری میں معاونت کے لیے لاہور پولیس کے اینٹی رائٹ ونگ کے 1300 اہلکاروں کو بھی طلب کر لیا گیا ہے خیال رہے کہ اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے مقدمے میں گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے حکم دیا تھا کہ عمران خان کو گرفتار کر کے عدالت کے روبرو حاضر کیا جائے، عمران خان پر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کا مقدمہ بجلی روڈ تھانہ میں درج ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar