عمران خان کے قریبی ساتھی 5 سال پہلے درج مقدمے میں اینٹی کرپشن طلب

Share

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے قریبی ساتھی دیوان عظمت چشتی اور ان کی فیملی کو اینٹی کرپشن نے 5 سال پرانے مقدمے میں طلب کر لیا ہے، اینٹی کرپشن پنجاب نے دیوان فیملی کے مقدمہ نمبری 2/19 بجرم 166 /109 / 409 /420 کو اوپن کر دیا، دیوان عظمت اور سجادہ نشین دربار دیوان مودود مسعود چشتی سمیت فیملی کے تمام ممبران کو 10 مارچ کو طلب کر لیا۔اینٹی کرپشن کی جانب سے دیوان فیملی کو اینٹی کرپشن ویجلنس ٹیم ساہیوال کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے، عدم پیشی کی صورت میں ان کے خلاف یک طرفہ کارروائی کا بھی انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar