دفعہ 144 کے خاتمے کے ساتھ ہی عمران خان کا پھر سے سڑکوں پر نکلنے کا اعلان

Share

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا میڈیا سے گفتگ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 8 مارچ کے واقعات 25 مئی کا پارٹ ٹو تھا، وہی افسر کل کے واقعے میں ملوث ہیں جو 25 مئی کو ملوث تھے، ان کا پلان یہ ہے کہ عمران خان گرفتار ہو یا نااہل، جب ہی انتخاب کرائیں گے، مجھے نااہل کریں یا گرفتار، میچ ہم جیت چکے ہیں، یہ زبردستی گراؤنڈ میں کھیل رہے ہیں، یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں اور مجھ پر حملے کی کوشش کررہے ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا دفعہ 144 ختم ہو گئی ہے، ہم دوبارہ سڑکوں پر نکلیں گے، ہم جلد انتخابی جلسے شروع کر رہے ہیں، یہ لوگ الیکشن نہیں کرانا چاہتے لیکن 90 روز میں الیکشن نہ ہوئے تو ملک میں آئین اور قانون نہیں رہے گا۔ان کا پلان ہے عدلیہ کو تقسیم کر کے چیف جسٹس کے خلاف مہم چلائیں، ہم یہ منصوبہ کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کبھی آرمی چیف سے ملاقات کا نہیں کہا۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا میرے خلاف جیسے پرچے درج ہو رہے ہیں لگتا ہے جلد سنچری ہو جائے گی۔چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن اور چیئرمین پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا مریم اور بلاول کی پرورش کرپشن کے پیسے سے ہوئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar