سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب زبیر نیازی کو مسلح افراد نے مبینہ طور پر اغواء کر لیا

Share

سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب و سابق چیئرمین شکایات سیل پنجاب زبیر احمد خان نیازی کو گاڑیوں اور موٹر بائیکس پر آئے مبینہ طور پر نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کرلیا۔ سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب زبیر احمد خان نیازی کو قاسم مارکیٹ گلنار کالونی سے اغواء کیا گیا، فوٹیج میں مسلح نامعلوم افراد کو اغواء کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مسلح نامعلوم افراد 2 گاڑیوں اور پانچ موٹر سائیکلوں پر آئے، 11 افراد مسلح تھے، گھر کے باہر سے اغواء کیا گیا۔ ریس کورس لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ زبیر احمد خان نیازی کے اغواء کی درخواست موصول ہو گئی ہے، قانون کے مطابق کارروائی کر رہے ہیں۔

Check Also

کچہ آپریشن، مزید 24 انتہائی مطلوب ڈاکوؤں نے سرینڈر کر دیا

Share راجن پور کے کچے میں آپریشن کے دوران مزید 24 انتہائی مطلوب ڈاکوؤں نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *