الیکشن کمیشن میں عمران خان کی غیر حاضری، وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے

Share

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین تحریک انصاف خان اور فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر توہین کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درا نی، شاہ محمد جتوئی، بابرحسن بھروانہ اور جسٹس (ر) اکرام اللہ پر مشتمل 4 رکنی بینچ نے حکم جاری کیا۔الیکشن کمیشن نے حکم دیا ہے کہ آئی جی پولیس 14 مارچ کو عمران خان اور فواد چوہدری کو پیش کریں۔حکم نامے کے متن کے مطابق عمران خان اور فواد چوہدری دانستہ التوا مانگتے ہیں، یہ کمیشن کی تضحیک کے مترادف ہے، ان کا رویہ قابل قبول نہیں، ان دونوں کی کمیشن کے سامنے غیر حاضری دانستہ ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar