جوہر ٹاؤن دھماکہ: 3 مجرموں کو 5، 5 بار سزائے موت کا حکم

Share

لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جوہر ٹاؤن دھماکہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے دھماکہ میں ملوث تین مجرموں کو 5، 5 بار سزائے موت کا حکم دے دیا۔عدالت نے وکلا کے ملزمان کے بیانات پر بحث مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا، انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس کی سماعت کی، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سماعت ویڈیو لنک کے ذریعے کی گئی۔مجرموں میں سمیع الحق ٫ عزیز اکبر اور نوید اختر شامل ہیں، مجرموں کیخلاف مقدمے کا ٹرائل مکمل ہو چکا ہے، پراسیکیوشن کے تمام گواہان شہادت قلمبند کرا چکے ہیں۔مجرمان کے وکیل عادل چٹھہ ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے، مجرموں کیخلاف سی ٹی ڈی انسپکٹر خالد اکبر نے چالان جمع کرا رکھا ہے، اس مقدمے میں 4 مجرموں کو پہلے ہی 9، 9 مرتبہ سزائے موت ہو چکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar