بولان میں خودکش دھماکا، بلوچستان کانسٹیبلری کے 9 اہلکار شہید

Share

بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقہ کنبڑی پل کے مقام پر بلوچستان کانسٹبیلری کے ٹرک کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں 9پولیس اہلکار شہید اور 12سے زائداہلکار زخمی ہوئے ہیں۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں

بولان خود کش دھماکے میں شہید ہونے والوں کی فہرست

موقع پر پہنچ گئیں، دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ ٹرک الٹ گیا اور اہلکار اس کے نیچے دب گئے۔کوئٹہ پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور نے خود کو موٹر سائیکل سمیت بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے ساتھ ٹکرایا، شہید اور زخمی ہونےوالوں کو سبی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔پولیس اہلکار سبی میں میلہ میں ڈیوٹی دینے کے بعد کوئٹہ آرہے تھے۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar