عمران کو عدالتوں میں بذریعہ ویڈیو لنک پیش ہونےکی اجازت کے لیے پی ٹی آئی کا چیف جسٹس کو خط

Share

پی ٹی آئی وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی اور سیکرٹری جنرل اسد عمر نے چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کو مشترکہ طور پر خط لکھا ہے۔خط کے متن کے مطابق عمران خان سابق وزیراعظم اور ملک کی سب سےبڑی جماعت کے سربراہ ہیں، ان کو اقتدار سے سازش کے تحت ہٹانے کے بعد ان پرمتعددجھوٹے مقدمے درج کیےگئے، ان پر وزیرآباد میں قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں زخمی ہوئےخط میں کہا گیا ہے کہ اطلاعات ہیں عدالتوں میں پیشیوں پرعمران خان پرقاتلانہ حملہ کیا جاسکتا ہے، ماضی میں پاکستان متعدد سیاسی لیڈروں پر حملوں اور ان کی شہادتوں کے مناظردیکھ چکا، خدشہ ہے مناسب سکیورٹی انتظامات نہ ہوئے تو عمران خان پر حملہ ہوسکتا ہے۔خط کے متن کے مطابق صورتحال کے پیش نظر عمران خان کو مختلف عدالتوں میں بذریعہ ویڈیو لنک پیش ہونےکی اجازت دی جائے، ان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں، ان کو مناسب سیکیورٹی فراہم نہیں کی جارہی۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آبادہائیکورٹ میں پیشی پرعمران خان کیلئے مناسب سکیورٹی انتظامات نہیں تھے، ان کے خلاف مقدمات بنانے کا مقصد ان پر دوبارہ حملےکاماحول بنانا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar