
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی، ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی سربراہی میں قانونی ٹیم نے ہائیکورٹ پہنچ کر حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی، قانونی ٹیم نے مشاورت کے بعد حفاظتی ضمانت کی درخواست تیاری کی ہے۔گرفتاری سے بچانے کیلئے تحریک انصاف نے زمان پارک کے اطراف کے داخلی راستے بند کر دیئے، کنٹینر لگا کر گیٹ نمبر دو کو آنے والا راستہ بند کر دیا گیا ہے، گیٹ نمبر دو کی طرف سے ٹھنڈی سڑک کی طرف آنے والے راستے کا گیٹ بھی بند کر دیا گیا جبکہ گیٹ نمبر ایک پر کارکن موجود ہیں۔