نیب لاہور نے 6 مارچ تک شہزاد اکبر اور اُنکی فیملی کے نام پر جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کرلیا

Share

قومی احتساب بیورو نے آمدن سے زائد اثاثہ جات پر سابق سابق وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے ۔نیب لاہور نے شہزاد اکبر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ان کے اثاثہ جات اور جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔نیب لاہور نے 6 مارچ تک شہزاد اکبر اور اُن کے اہل خانہ کے نام پر جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کیا ہے، نیب لاہور نے صوبہ بھر کی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز سے مرزا شہزاد اکبر کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ شہزاد اکبر پر برطانیہ سے ریکور رقوم پاکستان لانے میں بے ضابطگی کا الزام بھی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar