لیجنڈ بھارتی کپتان کی پاکستانی کھلاڑیوں سے ملاقات، بابر اعظم کو تحفے میں کیپ بھی دی

Share

سابق بھارتی کپتان سنیل گواسگر نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو کیپ تحفے میں پیش کی۔آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے کمنٹری پینل میں شامل بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے برسبین میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہیں۔

سنیل گواسکر کی قومی کھلاڑیوں سے ملاقات ایک ڈنر پر ہوئی جس میں پاکستان ٹیم منجمنٹ کے ارکان بھی شامل تھے۔اس موقع پر قومی کھلاڑیوں نے سابق بھارتی لیجنڈ کے ساتھ تصاویر بھی بنوائی جبکہ سنیل گواسکر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو اپنی کیپ تحفے میں پیش کی، کپتان بابر اعظم لیجنڈ سابق بھارتی کپتان سے کیپ لے کر خوش ہو گئے۔

یاد رہے کہ سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بیٹنگ کی تعریف کر چکے ہیں اور انہوں نے پیشگوئی کی تھی کہ بابر آل ٹائم گریٹ بیٹر بن سکتا ہے

Check Also

ٹی20 ورلڈکپ: سپر ایٹ میں زمبابوے کو عبرت ناک شکست، ویسٹ انڈیز 107 رنز سے فاتح

Share ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے میں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *