میاں فاروق نذیر کو تیسری بار آئی جی جیل خانہ جات پنجاب تعینات کر دیا گیا

Share

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے یاں فاروق نذیر کو آئی جی جیل خانہ جات پنجاب تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، وہ تیسری بار آئی جی مقرر ہونیوالے جیل خانہ جات کے واحد آفیسر ہیںمیاں فاروق نذیر جیل خانہ جات پنجاب کے 21 گریڈ کے واحد آفیسر ہیں، وہ پہلی بار 2008ء سے 2009ء ، دوسری بار 2012ء سے 2017ء تک تعینات رہے اور اب انہیں تیسری بار مارچ 2023ء میں بطور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔میاں فاروق نذیر 2024ء میں 22 ویں گریڈ میں پروموٹ ہونیوالے محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے واحد آفیسر بن جائیں گے، ان کے دونوں ادوار جیل خانہ جات پنجاب میں دور رس اصلاحات کے اعتبار سے ایک مثال تھے۔میاں فاروق نذیر نے جیل خانہ جات کے آفیسرز کو پیشہ ورانہ تربیت و مہارت کیلئے امریکا بھجوایا، ان کے دور میں جیل خانہ جات سے پرانا اسلحہ تبدیل کرتے ہوئے نیا اسلحہ دیا گیا اور آفیسرز کو نئی گاڑیاں دی گئیں۔میاں فاروق نذیر میرٹ یقینی بنانے، بدعنوانی کیخلاف سخت ایکشن اور ڈسپلن پر سمجھوتہ نہ کرنیوالے آفیسر کی شہرت رکھتے ہیں، ان کے دور میں جیل خانہ جات پنجاب کے آفیسرز اور اہلکاروں کی تنخواہوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar