تحریک انصاف کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ، اینٹی کرپشن ،ایف آئی اے اور پولیس کو متحرک کردیا گیا

Share

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف پہلے سے درج مقدمات میں گرفتاریوں کا. فیصلہ کیا گیا ہے اسکے علاوہ اداروں کے خلاف تضحیک آمیز الزامات لگانے اور عوام کو اکسانے والوں کو. کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے اینٹی کرپشن، پولیس اور ایف آئی اے کو متحرک کر دیا گیا ہے، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے بھی تحریک انصاف کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیا ہے ہے اور کہا ہے کہ حکومت نے تحریک انصاف کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے حامی مجرم بھگوڑوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اس حوالے سے وزیر اعظم نے ہدایت جاری کر دی ہیںوزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ اندرون اور بیرون ملک بیٹھ کر قومی اداروں اور سربراہ کے خلاف مذموم بھارتی ایجنڈا چلا رہے ہیں، پاکستان دشمن مہم کی مذمت کرتے ہیں، ان زبانوں کو لگام ڈالیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar