ریلوے ملازمین نے ریلوے سٹیشن کے قریب تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا

Share

رحیم یار خان میں ریلوے ملازمین نے ریلوے سٹیشن کے قریب تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے مسافر ٹرین کو بڑے حادثے سے بچا لیا۔ریلوے حکام کے مطابق کچھ تخریب کار ولہار ریلوے سٹیشن کے قریب ٹریک کو کھول رہے تھے، جب ریلوے ملازمین موقع پر پہنچے تو ملزمان نے ان پر حملہ کر دیا۔واقعہ کے دوران سلاخیں اور پتھر لگنے سے پاکستان ریلوے کا ایک ملازم شدید زخمی ہوگیا جو دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا، تخریب کاروں کا منصوبہ ناکام ہونے سے علامہ اقبال ایکسپریس حادثےسے بال بال بچ گئی۔مزید برآں پولیس کی جانب سے واقعے کا مقدمہ تھانہ کوٹ سبزل میں درج کر لیا گیا جس کے بعد مزید تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar