
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اسلام آباد کی عدالت پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ ، بد نظمی اور توڑ پھوڑ بارے پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کی عدالت پیشی کے دوران مجموعی طور پر 750 افسر اور اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات تھے، سیاسی قائدین نے منصوبہ بندی سے پولیس سے ہاتھا پائی کی اور سکیورٹی حصار کو توڑا۔ترجمان پولیس کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس کے اندر موجود افراد نے ہجوم کے داخلے میں معاونت کی، سیف سٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کے بعد اسلحہ بردار افراد کو گرفتار کیا۔