وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا

Share

وفاقی کابینہ کے کل کے ہونے والے اجلاس میں 5 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں حالیہ بجلی کے طویل بریک ڈاؤن پر پاور ڈویژن کی رپورٹ پیش کی جائے گی، ملک میں بجلی کی چوری اور لائن لاسز پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔اجلاس میں توانائی بچت پلان پر عملدرآمد بارے کابینہ کو آگاہ کیا جائے گا، دفتری اوقات کے بعد کمرشل ایریاز میں بجلی کے نرخ دگنا کرنے کی تجویز پر بھی غور ہو گا۔نیشنل کلین ائیر پالیسی بھی وفاقی کابینہ کے ایجنڈا میں شامل ہے، اجلاس میں وزارت موسمیاتی تبدیلی نیشنل کلین ائیر پالیسی پر کابینہ کو بریفنگ دے گی۔ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان کے ڈرافٹ بل پر کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق لی جائے گی۔

Check Also

وزیراعظم شہباز شریف نیو یارک پہنچ گئے

Share وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *