پشاور جیل سے سمگلر تعمیراتی سامان لانے والی گاڑی میں بیٹھ کر فرار، 2 افسران سمیت 9 اہلکار معطل

Share

پشاور کی سینٹرل جیل سے منشیات کا سمگلر فرار ہوگیا۔ منشیات اسمگلنگ کا قیدی سیف الرحمان کا تعلق سوات سے ہے۔ آئی جی جیل خانہ جات سعادت حسن نے قیدی کے فرار کا نوٹس لے لیا۔سپرنٹنڈنٹ جیل پشاور مقصود خان کے مطابق قیدی کے فرار کے معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی ہے اور دو افسران سمیت 9 اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جیل میں تعمیراتی کام جاری تھا، قیدی تعمیراتی سامان والی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar