خیبرپختونخوا میں انتخابات: عدالتی فیصلے پر من وعن عملدرآمد یقینی بنایاجائےگا، گورنر پختونخوا کا اعلان

Share

پنجاب اور خیبرپختونخوا الیکشن ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ نے دونوں صوبوں میں انتخابات 90 دنوں میں کرانے کا حکم کے بعد گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے کہا ہے کہ انتخابات کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نےگزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا، فیصلہ 13 صفحات پر مشتمل ہے اور جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس منصورعلی شاہ کے اختلافی نوٹ 2 صفحات پر مشتمل ہیں۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں پنجاب اور کے پی میں انتخابات 90 دنوں میں کرانےکا حکم دیا ہے، گورنر کے پی صوبائی اسمبلی میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں، ہر صوبے میں انتخابات آئینی مدت کے اندر ہونے چاہئیں۔اس حوالے سے گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے کہا ہے کہ انتخابات کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے بھی امن وامان کی صورتحال رکھیں گےاور الیکشن کیلئے تاریخ الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد دوں گا،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar