فرانسیسی فٹبال فیڈریشن کے صدر لی گریٹ جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد استعفیٰ دے دیا

Share

فرانسیسی فٹ بال فیڈریشن کے صدر نے خواتین کے ساتھ ہراساں سلوک کے الزامات پر استعفے دے دیا فرانسیسی فٹ بال فیڈریشن کی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ لی گریٹ کے خواتین کے ساتھ برتاؤ، ان کے بیانات اور دیگر امور میں ناکامیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انکے پاس تنظیم کو چلانے اور اس کی نمائندگی کرنے کے لیے ضروری قانونی حیثیت نہیں رہی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ لی گریٹ کو اپنے عہدے پر واپس نہیں آنا چاہیے کیونکہ ان کا برتاؤ ان کے کاموں کو انجام دینے سے مطابقت نہیں رکھتا۔ایف ایف ایف کے کئی ارکان نے کہا ہے کہ لی گریٹ عالمی گورننگ باڈی فیفا کے ساتھ اپنا کام جاری رکھیں گے۔لی گریٹ اس سے قبل بھی جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے الزامات کا سامنا کر چکے ہیں تاہم وہ ان الزامات کی تردید کرتے آئے ہیں، وہ 11 سال تک عہدے پر براجمان رہے اور انکے عہدے کی مدت 2024 میں ختم ہونا تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar