عدالتوں پر حملہ کیس میں عمران خان کو گرفتار کریں گے، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ

Share

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ عدالتوں پر حملے کے کیس میں عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کریں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ جیل بھرو تحریک میں یہ لوگ شوق سے جیل میں گئے اب اندر جانے والے باہر آنے کے لیے منتیں کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کل سازش کے تحت لوگوں کو اکٹھا کیا اور طے کرکے عدالت پر حملہ کیا، اسلام آباد ہائیکورٹ اور جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ ناقابل قبول ہے، کوشش کریں گے عمران خان کو عدالتوں پر حملے کے کیس میں گرفتار کریں۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ناز نخرے اٹھائے گئے، عدلیہ سے اپیل ہے آپ نے اسے رعایت دی، اس کے نخرے اٹھائے اس کو وقت دیا اب اس کا یہ نتیجہ نکلا، اس میں نہ کوئی اخلاق ہے اور نہ ہی کوئی انسانیت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar