
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جیل بھرو تحریک ختم کرنے کا اعلان کر دیا، چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے ایک ٹویٹ کے زریعے کہا کہ ہم عدالتِ عظمیٰ کےفیصلےکا خیرمقدم کرتےہیں۔آئین کا تحفظ سپریم کورٹ کا فرض تھا اور معزز ججز نےآج اپنےفیصلےکے ذریعے یہ فرض نہایت بہادری سے نبھایا ہے۔یہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی پر تصدیق کی ایک مہر ہے۔ہم اپنی جیل بھروتحریک معطل کررہےہیں،خیبرپختونخوا اور پنجاب میں انتخابی مہم کیجانب بڑھ رہےہیں۔علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور فوکل پرسن جیل بھرو تحریک اعجاز چودھری نے اعلان کیا ہے کہ آج فیصل آباد میں گرفتاریاں پیش نہیں کی جائیں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے جیل بھرو تحریک کے حوالے سے گرفتاریاں نہ دینے کا اعلان کردیافوکل پرسن جیل بھرو تحریک اعجاز چودھری نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے 90 روز میں دو صوبوں میں انتخابات کروانے کا فیصلہ دے دیا ہے۔اعجاز چودھری کا کہنا تھا کہ آج فیصل آباد میں گرفتاریوں کے بجائے اللہ کا شکر ادا کیا جائے گا، بھرپور جلسہ ہوگا مگر گرفتاریاں نہیں دی جائیں گی