کراچی نے سی ٹی ڈی نے دہشتگردی کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی 2ملزمان گرفتار

Share

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی ) نے کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا ہے ۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد پاپوش نگر میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کے دوران 2 ملزمان فہد بلوچ اور زاہد بلوچ کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، 17 نائن ایم ایم پستول ، 5ہزار30بور ،1ہزار نائن ایم ایم اور 500کلاشنکوف کی گولیاں اور نائن ایم ایم پستول کے میگزین برآمد ہوئے ، اسلحہ ممکنہ طورپردہشت گردی میں استعمال ہوناتھا۔حکام کے مطابق ملزم زاہد بلوچ متعدد بار گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے ، ملزمان کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جارہی ہے

Check Also

کراچی سو بچوں سے بد فعلی کا مجرم ساتھ سمیت گرفتار

Share کراچی میں پولیس کی ایسٹ انویسٹگیشن ون ٹیم نے ٹیپو سلطان کے علاقے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *