سابق وزیر عبدالحئی دستی کے گھر پر اینٹی کرپشن کا چھاپہ، ساڑھے 12 کروڑ برآمد

Share

محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق ممبر پنجاب اسمبلی عبدالحئی دستی کے گھر پر چھاپہ مار کر بارہ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی ) اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ کو خفیہ اطلاع ملی کہ سابق مشیر زراعت حکومت پنجاب عبدالحئی دستی کے گھر پر خطیر رقم موجود ہے جس پر ایڈیشنل ڈی جی وقاص حسن نے عدالت سے سرچ وارنٹ لے کر گزشتہ شام سابق وزیر زراعت عبدالحئی دستی کے گھر کی تلاشی لی۔چھاپے کے دوران برآمد ہونے والی ملکی اور غیر ملکی کرنسی دو تجوریوں میں چھپائی گئی تھی جبکہ محکمہ اینٹی کرپشن کے اہلکاروں کو نوٹ گننے میں کئی گھنٹے لگے۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں

Check Also

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دے دیا گیا

Share جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دے دیا گیا، آزاد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *