جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد پر حملہ،توڑ پھوڑ، عمران خان پر دہشتگردی کا مقدمہ درج

Share

اسلام آباد ہائی کورٹ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پیشی کے دوران جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ اور توڑ پھوڑ کرنے پر سابق وزیر اعظم عمران خان پر دہشتگردی کا ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔ عمران خان کی پیشی پر جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ دہشتگردی ایکٹ سمیت سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا، مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ منصوبے کے تحت جوڈیشل کمپلیکس اور ہائی کورٹ پر حملے کی کوشش کی گئی۔مقدمے کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعت کے رہنما ہجوم کی قیادت کر رہے تھے جنہوں نے عوام کو نقصان کیلئے اکسایا اور توڑ پھوڑ پر آمادہ کیا، جوڈیشل کمپلیکس میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔پولیس کے مطابق ہجوم میں سے کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ سمیت 25 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، گرفتاریوں کیلئے مختلف صوبوں میں پولیس ٹیمیں روانہ کر دی گئیں۔

Check Also

طالبہ کو دوستوں نے نشہ آور چیز کھلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Share بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک 19 سالہ طالبہ کو اس کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *