
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی منگل کو بینکنگ کورٹ پیشی کے لیے لاہور سے روانگی سے قبل پی ٹی آئی نے صبح 8 بجے کارکنوں کو زمان پارک لاہور پہنچنے کی کال دے دی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکن ریلی کی شکل میں عمران خان کے ساتھ لاہور ائیرپورٹ تک جائیں گے، جبکہ اسلام آباد پیشی کے لئے پی ٹی آئی کارکنوں کو. اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچنے کا کہا گیا ہے جہاں سے عمران خان ریلی کے ہمراہ عدالت جائیں گے، صدر تحریک انصاف لاہور شیخ امتیاز احمد کی طرف سے تمام ورکرز کو اپنی گاڑیوں اور موٹر بائیکس پر صبح 8 بجے تک زمان پارک پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔