عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ضمانت کے لئے درخواست دائر کردی

Share

سابق وزیر اعظم عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ضمانت کے لئے درخواست دائر کردی۔وفاقی تحقیقاتی ادارے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے گزشتہ ہفتے سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت 11 افراد کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کا مقدمہ درج کیا تھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کر رکھی ہے تاہم اب انہوں نے ماتحت عدالت میں ضمانت کے لئے درخواست دائر کردی ہے۔عمران خان نے اسلام آباد میں اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں درخواست ضمانت دائر کی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ میرے خلاف بدنیتی سے مقدمہ درج کیا گیا، ایف آئی آر کے متن سے واضح ہے میں بے قصور ہوں، اس لئے میری ضمانت منظور کی جائے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کررکھا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar